کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 308 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں تھیں تاہم مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں برتری حاصل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ سابق کپتان اظہر علی اور فہیم اشرف نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اظہر علی 51 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے اور محمد رضوان 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ فہیم اشرف 64 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز 14 وکٹیں گری تھیں، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
The post کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2135313/16