متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے 24 گھنٹوں کے دوران 11 میزائل اور 27 ڈرون روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک وہ 1941 ڈرونز اور 440 میزائلوں سے نمٹ چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک ہوئے حملوں میں 178 افراد زخمی اور آٹھ ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب بحرین کی دفاعی فورس نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نے آٹھ میزائل اور سات ڈرون روکے اور اب تک وہ 182 میزائل اور 398 ڈرون روک چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران ان پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں امریکا کی موجودگی ہے۔
source https://www.express.pk/story/2806232/uae-air-defenses-have-intercepted-hundreds-2806232/
یو اے ای کا ایران کے 11 میزائل اور 27 ڈرون روکنے کا دعویٰ
Express News
یو اے ای کا ایران کے 11 میزائل اور 27 ڈرون روکنے کا دعویٰ
Tag
-
Deskripsi
-
Publisher
Wasu Tv HD Tag
Express News