نیو کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفتر سے متصل پلاٹ پر پڑے کچرے میں آگ بھڑک اٹھی

Express News نیو کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفتر سے متصل پلاٹ پر پڑے کچرے میں آگ بھڑک اٹھی
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون آئی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ترجمان کے مطابق آگ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفتر کے قریب پلاٹ پر پڑے ہوئے کچرے میں لگی تھی۔ جس کی اطلاع پر فائر فائٹرز ایک گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پلاٹ پر پڑے ہوئے کچرے کی آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

source https://www.express.pk/story/2841579/a-fire-broke-out-in-the-garbage-lying-on-a-plot-adjacent-to-the-sindh-solid-waste-management-board-office-in-new-karachi-2841579
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News