کراچی ایئرپورٹ پر ممنوعہ ادویات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خاتون مسافر گرفتار

Express News کراچی ایئرپورٹ پر ممنوعہ ادویات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خاتون مسافر گرفتار
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے تجارتی پیمانے پر ممنوعہ غیرملکی ادویہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان کسٹمز کے اسسٹنٹ کلیکٹر خضر فیض کے مطابق مسقط سے آنے والی خاتون مسافر سے فیورولن نائٹرو فیورنشن کی 50ہزار 340 گولیاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 80لاکھ 54ہزار 400روپے ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر خضر فیض نے بتایا کہ ائیرپورٹ ارائیول پر یہ کارروائی موصولہ خفیہ اطلاع پر کی، مذکورہ ادویہ کی ڈریپ سرٹیفکیشن کے بغیر کی درآمد پر پابندی عائد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون مسافر کے خلاف دیگر ائیرپورٹ کلکٹریٹس میں بھی مختلف مجرمانہ مقدمات میں نامزد ہیں۔ خضر فیض نے بتایا کہ خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت برآمد ہونے والی ممنوعہ ادویات ضبط کرلی گئی ہیں۔

source https://www.express.pk/story/2838926/karachi-airport-attempt-to-smuggle-banned-medicines-at-karachi-airport-foiled-female-passenger-arrested-2838926/
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News