پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کیلیے سبسڈی، وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو قائل کرلیا

Express News پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کیلیے سبسڈی، وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو قائل کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کیلیے آئی ایم ایف کو منالیا ہے اور اب جلد سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکا سے لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم سے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے اشارہ دیا کہ وہ ملک میں ہونے والی نئے صوبوں سے متعلق بحث کے حوالے سے باخبر ہیں۔ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ جبکہ شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا۔ عامر الیاس رانا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سہہ فریقی ملاقات کی گونج رہی۔ شہباز شریف کی ایرانی صدر سے اہم ترین ملاقات ہوئی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تقریر میں وزیراعظم کی تعریف کی۔

source https://www.express.pk/story/2834855/subsidy-on-petroleum-products-for-the-public-prime-minister-convinces-the-imf-2834855/
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News