پاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز ایشین گیمز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کو تیار

Express News پاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز ایشین گیمز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کو تیار
پاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز  منگل کو ایک اور اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سلیمہ امتیاز جاپان میں جاری  ایشین گیمز2026کے ویمن کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دینگی،فائنل ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپیئن بھارت اور سیڈ 2سری لنکا کے درمیان ناگویا کےمیکوروگی ایتھلیٹک پارک گراونڈ  میں کھیلا جائے گا۔  سابق ویمن انٹرنیشنل کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل  ویمن کرکٹ مقابلوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون امپائر ہیں،سلیمہ امتیاز اب تک 53 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فیلڈ امپائر اور 15 میں ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ سلیمہ امتیاز  کو 6 ون ڈے انٹرنیشنل میں فیلڈ اور 3 میں ٹی وی امپائر کے فرائص انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے،سلیمہ امتیاز کو ویمنز ایشیا کپ کے فائنل سمیت متعدد  آئی سی سی میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ سلیمہ امتیاز آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

source https://www.express.pk/story/2833937/pakistani-female-umpire-salima-imtiaz-ready-to-claim-another-honor-at-the-asian-games-2833937/
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News