ٹیم خرید کر کوئی احسان نہیں کیا، پیسہ دیا تو کمایا بھی، شہرت حاصل کی، پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے اونر پرانے مالکان پر برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس گزشتہ دنوں لندن میں منعقد ہوا جس میں پی سی بی حکام اور فرنچائز اونرز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ایک اونر نے جب کوئی طنزیہ بات کہی تو اس پر حیدرآباد کنگزمین کے فواد سرور نے میٹنگ میں پرانے ٹیم مالکان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کیا ہر وقت خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ نے پی ایس ایل فرنچائز خرید کر کوئی احسان نہیں کیا، جتنی رقم آپ نے 10 سال میں دی اس کا کافی بڑا حصہ ہم ایک برس میں دے چکے ہیں اگر اتنے سال بعد بھی آپ خسارے میں ہیں تو اس کی وجوہات اور بیرون ملک بھی مواقع تلاش کریں، وہاں سے بھی اسپانسرز مل سکتے ہیں، احسان نہ جتائیں۔
انہوں نے پی سی بی حکام سے بھی کہا کہ قومی کرکٹ کے ساتھ منسلک افراد کو بات چیت کرنے کا سلیقہ سکھائیں، ان کے طرز عمل سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد سرور کی اتنی باتیں سن کر بھی تمام اونرز خاموش ہی رہے، کسی نے بھی انھیں ٹوکنے یا وضاحت دینے کی کوشش نہیں کی اور بورڈ آفیشلز نے بھی دفاع میں کچھ نہیں کہا۔
میٹنگ میں ایک اونر نے کہا کہ پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی اتنی خراب ہے، انہیں بھاری معاوضے دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، اس حوالے سے بورڈ کو کچھ سوچنا چاہیے اور اگلے ایڈیشن سے قبل فیس پر نظرثانی کریں۔
source https://www.express.pk/story/2830981/psl-new-franchise-owner-lashed-out-at-former-team-owners-2830981/
ٹیم خرید کر احسان نہیں کیا، پیسہ دیا تو کمایا بھی، فواد سرور پرانے مالکان پر برس پڑے
Express News
ٹیم خرید کر احسان نہیں کیا، پیسہ دیا تو کمایا بھی، فواد سرور پرانے مالکان پر برس پڑے
Tag
-
Deskripsi
-
Publisher
Wasu Tv HD Tag
Express News