ایران میں رجیم چینج ؛ ٹرمپ نے بڑا اعتراف کرلیا

Express News ایران میں رجیم چینج ؛ ٹرمپ نے بڑا اعتراف کرلیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے آغاز پر انھیں یقین تھا کہ حکومت کی تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے تاہم بعد میں اپنا مؤقف تبدیل کرلیا۔ فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ کے آغاز میں انھیں واقعی لگتا تھا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہو سکتی ہے؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ہاں، مجھے ایسا ہی لگتا تھا۔ اگر عوام کے پاس ہتھیار ہوتے تو ممکنہ طور پر صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔ صدر ٹرمپ کے بقول انھیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ حکومت 52 ہزار یا اس سے بھی کم لوگوں کو مارنے پر آمادہ ہوگی۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان اس تقریر کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو انھوں نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے موقع پر کی تھی۔ Fox News: "When you made those remarks, did you believe regime change was possible at that time?" President Trump: "Yeah I did. If they had guns, if they had weapons...I had no idea that they'd be willing to kill 52,000 or even any people." pic.twitter.com/fV0sYHnr0x — Trey Yingst (@TreyYingst) July 15, 2026 اُس خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایرانی عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بمباری کے فوری بعد وہ ریاستی اداروں پر قبضہ کرکے حکومت کا کنٹرول سنبھال لیں۔ تاہم اس کے کچھ ہی دن بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اپنا لہجہ تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں حکومت مخالف عناصر کے پاس ہتھیار نہیں، اس لیے وہ حکومتی فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انھوں نے جنگ کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنا کر عملی طور پر حکومت کی تبدیلی حاصل کرلی اگرچہ ایران کا حکومتی نظام بدستور برقرار ہے۔ ادھر اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ ٹرمپ نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں موجود کرد جنگجوؤں نے وہ ہتھیار اپنے پاس رکھ لیے جو مبینہ طور پر اسرائیل نے ایرانی حکومتی فورسز کے خلاف سرحد پار کارروائیوں کے لیے فراہم کیے تھے۔    

source https://www.express.pk/story/2822338/no-talk-with-us-says-iran-2822338/
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News