شہر قائد میں شریف آباد کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس اہلکار کی جانب سے علاقہ مکینوں کو ہراساں کرنے کے الزام پر صورتحال کشیدہ ہوگئی جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شریف آباد تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حمزہ نامی مبینہ پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر علاقے کے مکینوں کو ڈراتا دھمکاتا اور ہراساں کرتا ہے۔ مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے۔
احتجاج میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکین شریک ہوئے، جنہوں نے تھانے کے باہر شدید نعرے بازی کی۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب مظاہرین کی بڑی تعداد تھانے کے اندر داخل ہوگئی اور مبینہ اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ دہرایا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ شریف آباد پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے اور سپورٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے باعث متاثرہ شہریوں کو انصاف نہیں مل رہا۔
دوسری جانب متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ احتجاج کے باعث علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی اور بے چینی کی فضا برقرار رہی۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
source https://www.express.pk/story/2815301/karachi-angry-citizens-including-women-and-children-stormed-the-police-station-after-being-harassed-by-a-police-officer-2815301/
کراچی، پولیس اہلکار کے ہراساں کر نے پر خواتین اور بچوں سمیت مشتعل شہری تھانے میں گھس گئے
Express News
کراچی، پولیس اہلکار کے ہراساں کر نے پر خواتین اور بچوں سمیت مشتعل شہری تھانے میں گھس گئے
Tag
-
Deskripsi
-
Publisher
Wasu Tv HD Tag
Express News