وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے اسپین و دیگر یورپی ممالک کے ویزوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سےلاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سےگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران ایک مقدمے میں مطلوب ڈسکہ سیالکوٹ کے رہائشی اشتہاری ملزم عبدالرشید کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سےگرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم طویل عرصے سے مفرور تھا اور اسپین اور دیگر یورپی ممالک بھجوانے کے نام پر جعلی شینگن ویزوں اور غیرقانونی امیگریشن نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں سےلاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے ایک منظم نیٹ ورک کا اہم کردار بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور غیرقانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
source https://www.express.pk/story/2813948/spain-and-other-european-countries-visa-false-promising-millions-extorting-suspect-arrest-2813948/
اسپین اور دیگر یورپی ممالک کے ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹونے والا ملزم گرفتار
Express News
اسپین اور دیگر یورپی ممالک کے ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹونے والا ملزم گرفتار
Tag
-
Deskripsi
-
Publisher
Wasu Tv HD Tag
Express News