خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
source https://www.express.pk/story/2765349/kpk-goverment-ready-to-present-budget-with-out-consultation-imran-khan-2765349/
صوبائی حکومت نے عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی
Express News
صوبائی حکومت نے عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی
Tag
-
Deskripsi
-
Publisher
Wasu Tv HD Tag
Express News