کراچی: کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق

Express News کراچی: کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق
منگھوپیر کے علاقے شیدی گوٹھ مزار کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے والا کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت چار سالہ رشید کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

source https://www.express.pk/story/2765347/kid-drowned-2765347/
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News