ایران حملے بند کرے ورنہ خامنہ ای کا انجام صدام حسین جیسا ہوگا؛ اسرائیل کی دھمکی

Express News ایران حملے بند کرے ورنہ خامنہ ای کا انجام صدام حسین جیسا ہوگا؛ اسرائیل کی دھمکی
امریکا اور اسرائیل نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے متعدد بار آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ جنگی جرائم کے ارتکاب اور اسرائیلی شہریوں پر میزائل حملے بند کرے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل پر حملے جاری رکھے تو آپ کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کو امریکی حملے کے بعد گرفتار کرکے عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی دی گئی تھی۔ اسرائیل اور ایران نے گزشتہ 5 روز سے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں 24 اسرائیلی مارے گئے اور 240 سے زائد ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔  

source https://www.express.pk/story/2766107/israel-assasinations-ayat-ullah-khamnaiie-2766107/
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News