آج کا دن کیسا رہے گا

Express News آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

دوسروں کی رائے کو بھی اہمیت دینا شروع کریں ہر وقت اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنا آپ کے لئے نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

رشتے دار آپ کے اندرون خانہ مخالفت کر کے گھریلو ماحول خراب کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں ان کا گھر میں بے جا آنا جانا بند کر دیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

قریبی دوست کی موجودگی خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔ دوستوں کے ساتھ کسی محفل میں جانے کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ اہم ملاقات ہو سکتی ہےالبتہ آپ کے کافی کام التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے ماتحت لوگوں پر نظر رکھیں آپ کو دھوکہ دے سکتے ہیں بہتر ہے کہ ان کا اپنے گھر میں آنا جانا محدود کر دیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

شریک حیات کے ساتھ اپنے دل کی بات کرنا ہی بہتر ہے بجائے لوگوں پر یقین کریں سوائے پریشانی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

رُکے ہوئے کام حل ہونے کا دن ہے آپ جتنا آج کوشش کریں گے التوا کا شکار ہوئے کام حل ہوتے چلے جائیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

شراکت داری کے کاموں سے نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا جو بھی کام کریں اس میں ذاتی توجہ ہی کامیابی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

رُکے ہوئے کام حل ہوتے نظر آ رہے ہیں دوستوں کی تعداد میں اضافہ تو ہو گا مگر ساتھ ساتھ اُن سے ہوشیار رہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

خود کو مصروف رکھیں فارغ دماغ بلا شبہ شیطان کا گھر ہوتا ہے والدین کو عشق و محبت کے معاملات میں ڈال کر بہتر ہے کوئی منگنی وغیرہ کر لیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ کا ارادہ کوئی نئی چیز خریدنے کا ہے تو فی الحال اس ارادے کو کچھ دن کے لئے ترک کر دیں کیونکہ ابھی خرید و فروخت کا دن نہیں ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروباری حضرات اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے ہو سکتا ہے کسی پارٹی کے ساتھ کاروباری معاہدہ طے پا جائے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2621586/24
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News