معروف بھارتی اداکار راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں سزا سنا دی گئی

Express News معروف بھارتی اداکار راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں سزا سنا دی گئی

 ممبئی: بھارتی عدالت نے نامور اداکار وسیاست دان راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ببر نے 1996 میں ایک پولنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کیس کا آج ممبئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اداکار وسیاست کو دو سال قید کا حکم دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار پر پولنگ آفیسر کو فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانا سمیت تین مزید جارحانہ رویہ ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

ممبئی کی عدالت نے راج ببر کو 8 ہزار 500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ انتخابات کے دوران اداکار کی جانب سے آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے پولیس اسیٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

The post معروف بھارتی اداکار راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں سزا سنا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2345852/24
  • Deskripsi

  • Publisher

    Wasu Tv HD
  • Tag

    Express News